حکمِ خدا، قتال پہ ہم رشک کر گئے
فردوس کے وصال پہ ہم رشک کر گئے
قدرت نے جو نوازا ہے بدلے میں جان کے
اس شاہدِ کمال پہ ہم رشک کر گئے
اللہ نے جس کو بھیج کے وعدہ وفا لیا
اس سورۂ اَنْفال پہ ہم رشک کر گئے
جب تک اذاں نہ دی تو نہ مطلق سحر ہوئی
اس حضرتِ بلال پہ ہم رشک کر گئے
آشفتگی نے نقشِ بدر کا بتا دیا
ایمان کے جمال پہ ہم رشک کر گئے
وہ لشکرِ اسامہ جو واپس نہیں ہؤا
صدیق کے سوال پہ ہم رشک کر گئے
ارشدؔ یہ قول تو سبھی راۂ وفا کا ہے
حوروں کے پر جمال پہ ہم رشک کر گئے
مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی

0
130