خدارا مشکلیں ٹل جائے یا غوث
مرے دل کو سکوں مل جائے یا غوث
غمِ عصیاں سے دے دو اب رہائی
دلِ غمگین بھی کِھل جائے یا غوث
ہیں جتنے بھی مرے مغموم بھائی
سبھی کا مدعا مل جائے یا غوث
مرے مرشد پیا کو دو شفا تم
بَلائیں اب سبھی ٹَل جائے یا غوث
ہے رتبہ آپ کا سرکار اعلی
ولایت مجھ پہ بھی کُھل جائے یا غوث
مدینے پاک بس اب لے چلو تم
وہی دو گز زمیں مل جائے یا غوث
میں دیکھوں آپ کا روضہ سہانا
مری قسمت بھی اب پُھل جائے یا غوث
مرے باطن کو کر دو ٹھیک مرشد
میری آنکھیں بھی اب کُھل جائے یا غوث
مریدی لا تخف فرمان تیرا
شفا اب خوف سے مل جائے یا غوث
پتہ تو سب تمھیں ہے پیارے مرشد
ہے جتنے پیچ سب کُھل جائے یا غوث
فدا ہو جائے تم پر نورِ مضطر
زیارت اب اسے مل جائے یا غوث
سگِ رضا نور علی عطاری رضوی

0
48