جہانِ حسن جو خلق میں حسیں ہیں
خدا کے پیمبر ہیں صادق امیں ہیں
یہ ہادی یہ رہبر ضیائے دو عالم
منور درخشاں ہیں نورِ مبیں ہیں
نبی مصطفیٰ شانِ کونین ہادی
زماں اُن سے دوراں دلِ عالمیں ہیں
وہ ماویٰ وہ ملجا سخی داد رس بھی
نبی جانِ ایمان جانِ یقیں ہیں
ہوئے موسیٰ بے خود سرِ طور پر تھے
مگر عرشِ رب پر یہ مسند نشیں ہیں
سجے مصطفیٰ سے دہر کے ہیں گلشن
وہ میثاق میں بھی شہے مرسلیں ہیں
ہیں محمود محشر کے دولہا وہ سرور
صفِ انبیا میں جو زہرہ جبیں ہیں

0