زندگی اک امتحاں ہے
مشکلوں کی داستاں ہے
خواب دیکھے جس کے میں نے
وہ زمیں بھی آسماں ہے
عشق گر نا کر سکے تو
عمر پھر یہ رائیگاں ہے
پاس میرے ہے وہ اتنا
فاصلہ بھی درمیاں ہے
حسن تیرا حد سے زائد
عشق میرا بھی جواں ہے
رخ سے پردہ جو ہٹا دو
تن بدن پھر کہکشاں ہے
GMKHAN

0
6