| اب لوگ محبت میں وفادار نہیں ہیں |
| یہ درد سمجھتے نہیں غم خوار نہیں ہیں |
| جو لوگ محبت کے امیں بن کے پھرے تھے |
| وہ آج وفاؤں کے طلب گار نہیں ہیں |
| ہر شخص کے چہرے پہ تبسم تو سجا ہے |
| آنکھوں میں مگر خواب کے آثار نہیں ہیں |
| جو لوگ سرِ بزم وفا بیچ رہے ہیں |
| وہ لوگ یہاں صاحبِ کردار نہیں ہیں |
| ہم ہار نہ مانیں گے کبھی وقت کے ہاتھوں |
| ہم گردشِ دوراں سے تو لاچار نہیں ہیں |
| ساگر ہمیں حالات سے کم تر نہ سمجھنا |
| ہم ٹوٹ کے بھی زیست سے بیزار نہیں ہیں |
| © شاعر ساگر حیدر عباسی |
معلومات