| کیوں نہ آیا تُو میرے گاؤں میں؟ |
| بیڑیاں پڑ گئیں تھیں پاؤں میں؟ |
| اے ہرے پیڑ سرد موسم میں |
| کون بیٹھے گا تیری چھاؤں میں |
| تو محبت کرے تو پھر پوچھوں |
| کتنی حسرت ہے کچھ دعاؤں میں |
| موت کا ہو گا دوسرا نمبر |
| عشق کا پہلا ہے بلاؤں میں |
| سب ہی بچوں پہ جاں چھڑکتی ہیں |
| بات یہ مشترق ہے ماؤں میں |
معلومات