اے خدائے پاک اے رب العلی
جان و دل تجھ پر ہو میرا اب فدا
میں خطاؤں میں ہوں ڈوبا ، کبریا
مجھ کو دے دے قرب میں اپنے جگہ
تو ہے یکتا و یگانہ کبریا
میں ہوا خود سے ہوں بیگانہ شہا
تو کریم و کار سازہ ہے شہا
میں ہوں بندہ ناقص و بد پر خطا
تو ہے کرتا بندوں پر فضل و عطا
میں خطاؤں پر خطا کرتا رہا
تیری رحمت تیری قدرت سے شہا
میں بھی دیکھوں تجھ کو اے میرے خدا
ہوں گدائے احمد و غوث الورٰی
دے دے مجھ کو روشنی بحرِ ضیا
نور ہوں تیرا ہے تجھ سے یہ دعا
ذات میں اپنی فنا کر کبریا
سگ رضا نور علی عطاری رضوی
8 شوال المکرم 1444ھ
29 اپریل 2023

57