| صفِ انبیا کے جو خاتم نبی ہیں |
| وہ طیب وہ طاہر معظم نبی ہیں |
| دکھائیں جو رستہ سوا مومنیں کو |
| وہ خلقِ خدا کے معلم نبی ہیں |
| خزانے جو رب کے لٹائیں جہاں پر |
| عطائے خدا کے وہ قاسم نبی ہیں |
| ہیں دونوں جہاں میں جو رحمت کے منبع |
| یہ خلقِ خدا میں مکرم نبی ہیں |
| حسیں حسنِ کامل جمیلِ جہاں بھی |
| جمالِ دہر کے یہ قلزم نبی ہیں |
| انہی کی عطا سے سجے دونوں عالم |
| دہر میں جو سب سے مقدم نبی ہیں |
| وہ محمود اولیٰ و اعلیٰ ہیں دلبر |
| حبیبِ الہ جو معظم نبی ہیں |
معلومات