تمہیں سوچوں تو دل آباد ہو جائے
تمہیں بھولوں تو یہ برباد ہو جائے
تمہارے نام سے دن مسکرائے
تمہاری یاد سے شب شاد ہو جائے
تمہارا عکس ہے آنکھوں میں میری
سر آنکھوں پر کوئی ارشاد ہو جائے
تمہیں پانے کی دل میں آرزو ہے
تمہیں کھو نے سے دل نقّاد ہو جائے
تمہارے ساتھ چلنے کی تمنا
مرے جیون کا تُو ہمزاد ہو جائے
محبت میں ضروری کب ہے ملنا
کبھی مل کر بھی دل ناشاد ہو جائے
تمہاری خامشی بھی بولتی ہے
مرا ہر زخم جب فریاد ہو جائے
کشش رکھتی ہے کیا زنجیر الفت
کوئی خود سے ہے کب آزاد ہو جائے
محبت کا یہی اعجاز دیکھا
جو کہہ دو شعر طارِق داد ہو جائے

0
6