| آؤ لوگو سنو اشعار |
| شاعر بیٹھا ہے تیار |
| کیا رکھا ہے خبروں میں |
| چھوڑو پڑھنا یہ اخبار |
| تازہ لکھ کے لایا ہوں |
| کرنے دو مجھ کو اظہار |
| اچھے ہیں میرے افکار |
| لکھتا نہیں ہوں کچھ بے کار |
| کرتا ہوں میں لکھ کر وار |
| شاعری ہے میرا ہتھیار |
| سن کے میرا ہر مصرع |
| دینا داد مجھے ہر بار |
معلومات