تم نہیں آئے ہو
میں تو روتا رہا
منتیں دل سے کیں
تم نے مانی نہیں
صرف اتنا کہا
لوٹ کر آؤں گا
تم گئے اس طرح
میرا دل لے گئے
رات سوچوں میں گم
سوچتا تھا یہی
مجھ کو چھوڑا ہے کیوں
میری کیا تھی خطا
اک فقط پیار کی
اتنی لمبی سزا
مدتوں بعد بھی
منتظر منتظر
دید دروازے پر
وقت گزرا مگر
تم نہیں آئے ہو
تم نہیں آئے ہو
میں نے بازار میں
چڑیاں آزاد کیں
مسجدوں میں گیا
مندروں میں گیا
میں نے دربار پر
چادریں جا کے دیں
میں نے مانگی دعا
سب سے کی التجا
پھر بھی تم آج تک
دور بیٹھے رہے
دل سے تھک ہار کر
روز جاتا رہا
روز در چوم کر
لوٹ آتا رہا
اپنے کمرے میں پھر
روز تصویر سے
میں جگھڑتا رہا
اور یہ کہتا رہا
تم نہیں آئے ہو
تم نہیں آئے ہو
کیا خبر تھی مجھے
یوں بھی ہوگا کبھی
جس کو چاہا بہت
وہ بچھڑ جائے گا
وعدے کرکے بہت
پھر نہیں آئے گا
مثلِ یوسف تھے تم
میں تو یعقوب تھا
میری آنکھوں میں بھی
دید باقی نہیں
ایک مدت ہوئی
تم کو دیکھے ہوئے
ایک عرصہ ہوا
تم سے بچھڑے ہوئے
تم نہیں آئے ہو
تم نہیں آئے ہو

0