| دور کر اس برے وقت سنگین |
| تو بچا آج اہلِ فلسطین کو |
| ایک اللٰہ ہے ایک اپنا نبی |
| ایک ہی کلمہ ہے ایک قرآن بھی |
| ایک اسلام بھی ایک ہے قبلہ بھی |
| کاش ہوں ایک سارے مسلمان بھی |
| دے ہدایت خدا اُن سلاطین کو |
| موسیٰ ہارون و عیسیٰ سے منسوب ہے |
| اس فضا کی مبارک مقدس زمیں |
| انبیا کی امامت یہاں جس نے کی |
| وہ ہیں محبوبِ رب سید المرسلیں |
| ان کے صدقے دے قوت مساکین کو |
| یوں لگے سب عرب متحد ہیں مگر |
| فاصلوں کے سوا ان میں کچھ بھی نہیں |
| اس فلسطین کے غم کے ماروں میں اب |
| حوصلوں کے سوا ان میں کچھ بھی نہیں |
| یا خدا المدد فردِ غمگین کو |
معلومات