تمہارے ساتھ
زندگی کا ہر موسم شاداب ہے
اور ہر رنگ گلاب ہے
تمہاری قربت میں ہر لمحہ سرشار ہے
ہر سو خوشبو، ہر سمت بہار ہے
تمہارے لمس سے ہر درد کو آرام ہے
جو لمحے گزرے ہیں تیرے سنگ ہنس کر
وہ لمحے میری زندگی کا نصاب ہے
یہ دل بھی اب تیری چاہت میں رنگ گیا
تمہارے پیار کا ہر رنگ گلاب ہے
تیرے ساتھ ہی جینا ہے، مرنا بھی
تمہاری محبت میرا سب سے بڑا ثواب ہے
تمہارے بن یہ دل بے حد بے تاب ہے
جہاں تم ہو، وہاں بہاریں ہیں ہر پل
تمہارے بغیر یہ دنیا فقط سراب ہے
تیری مسکان میں چھپی ہے میری خوشی
یہ دل بھی تیری چاہت کا ہی جواب ہے
تمہارے سنگ یہ دنیا ہے حسین بہت
تمہارے بن یہ دل تنہا سا رہتا ہے
تم ہی ہو جس سے میرا دل شاداب ہے
تمہارے ساتھ ہوں تو ہر لمحہ بہار ہے
تمہارے بغیر زندگی کا سفر عذاب ہے
سیدہ افشین ذیشان ✍️
سازِ زندگی

3