جو بابِ نبی کا بنا ہے سوالی
نہ دیکھو گے اس کا کبھی داماں خالی
ہے لولاک کہنا خدا کا نبی سے
بنایا خدا نے نبی کو موالی
خلق اُن کے تابع جو بعد از خدا ہیں
وہ سلطان آقا وہ سرکارِ عالی
جسے چاہیں دلبر بلائیں مدینے
بلا کر دکھائیں وہ روضہ پہ جالی
ہے روشن جہاں کا جو چہرہ دہر میں
ہے بنیاد اس کی حسیں نور والی
بنا جو بھکاری شہے دو سریٰ کا
لگیں اس کے طالع دہر میں مثالی
حزیں جان و دل ہے امانت نبی کی
وہ ہی اس کے وارث وہ ہی اس کے والی
اے محمود عظمت نبی کی عُلیٰ ہے
گدا ہیں نبی کے ہماں ادنیٰ عالی

8