رکھتی ہیں ہمیشہ ہی پریشان وہ یادیں |
کیوں چھوڑ نہیں دیتیں مری جان وہ یادیں |
مدّت ہوئی وہ شخص مجھے چھوڑ گیا ہے |
تب سے ہی مرے پاس ہیں مہمان وہ یادیں |
رکھتا ہے کہاں کوئی مسیحا سے عداوت |
ہیں جان کی دشمن بنی نادان وہ یادیں |
میں کیسے کہوں میرا تو ہیں درد بڑھاتی |
کچھ لوگوں کے ہیں درد کا درمان وہ یادیں |
میں نے تو انہیں رکھا ہے سینے سے لگا کر |
کرتی ہیں مگر میرا ہی نقصان وہ یادیں |
کرتی ہیں تعاقب وہ مرا مہر مبشّر |
ہر سمت اٹھائے ہوئے طوفان وہ یادیں |
معلومات