غزل
شعر کہتے ہیں بزمِ ادب کے لیے
ہر طرف تا جلیں چاہتوں کے دیے
سب کو اردو زباں ہے بہت محترم
اس میں آداب و تسلیم کے قافیے
کیسے دیکھیں گے چپ چاپ اس پر ستم
اس کے دکھ درد سب نام اپنے کیے
آپ بھی اس کی تعریف کر دیجئے
کیسے بیٹھے رہیں گے یہاں لب سئے
سارے عالم میں پھولے پھلے ہے دعا
عمر پائے یہ لمبی ، ہمیشہ جیے
ہم نے طارق اسے ، اس نے ہم کو ہے دی
ایسی پہچان ، مدہوش ہیں بن پئے

0
16