جو تجھے ایک دم مسکرا کر ملے
اس کو کہنا کہ کم مسکرا کر ملے
تیرے تکیوں پہ قرباں ہیں ہم کہ جنہیں
تیری زلفوں کے خم مسکرا کر ملے
تم بھی اتنے قدم مسکرا کر چلو
کوئی جتنے قدم مسکرا کر ملے
ہم کو ہنستے ہوئے بھی جھڑک کر اٹھے
تم کو دیدہء نم مسکرا کر ملے
عین ممکن ہے روٹھا ہوا ایک شخص
ہم کو اگلے جنم مسکرا کر ملے

82