بارشوں کا موسم ہے
چاہتوں کا موسم ہے
رات بھر جگا ہوں میں
سازشوں کا موسم ہے
ساتھ اس کا چاہوں میں
قربتوں کا موسم ہے
ہر طرف ہے ناراضی
رنجشوں کا موسم ہے
ساتھ ہم سفر جو ہو
راحتوں کا موسم ہے
جی کرے گناہوں کو
غلطیوں کا موسم ہے
چاندنی اگر ناں ہو
بادلوں کا موسم ہے
دن پہ رات چھائی ہو
آندھیوں کا موسم ہے
GMKHAN

0
12