اسم ربِ پاک سے آغاز ہے
جو رحیم و مہرباں ،دم ساز ہے
حمد ہے تیری خدائے عالٰمیں
ہرکسی کا تو ہے رازق بالیقیں
تو ہی تو رحمان ہے اور مہرباں
رحم کرنے والا تجھ سا ہے کہاں۔؟
مالکِ روزِ جزا تو ہی تو ہے
جس کو سجدہ ہے روا تو ہی تو ہے
کرتے ہیں تیری عبادت ہی فقط
چاہیں بس تیری اعانت ہی فقط
جن پہ ہے انعام تیرا بے پناہ
ان کے والی سیدھی راہ ہم کو چلا
نا کہ ان کی راہ جو مغضوب ہیں
یعنی جو گمراہ اورمعتوب ہیں
ہم کہیں آمین، مالک کر قبول
یہ دعا، با صدقہ ءِ آلِ رسول

0
74