| صبر کا پھل کب ملے گا؟ |
| سوچتا ہوں، اب ملے گا |
| میں نے دکھ جھیلے ہیں اکثر |
| سکھ مجھے، اے رب، ملے گا |
| میں نے سب کچھ کھو دیا ہے |
| کیا مجھے وہ سب ملے گا؟ |
| میں پیالہ لے کے آیا |
| کوئی تشنہ لب ملے گا؟ |
| جو مسافر شب کو نکلا |
| وہ بتا، کس شب ملے گا؟ |
| زندہ ہوں تو وہ نہ ملا |
| میں مروں گا تب ملے گا ؟ |
| محمد اویس قرنی |
معلومات