اچھا تو یہ بتائیے کیسا رہا سفر |
ٹوٹے کہاں پہ جوتے، چھالے کہاں پڑے |
کس جاہ راستے میں چھانے لگا ابر |
بارش کہاں پہ برسی، اولے کہاں پڑے |
پُرپیچ راستے کا لمبا تھا کچھ سفر |
روکا گیا کہاں پر، تالے کہاں پڑے |
کس موڑ پر سفر میں ہمت ہوا ہوئی |
صاحب کو جاں کے اپنی لالے کہاں پڑے |
زادِ سفر کہاں پر لاری میں رہ گیا |
رستے میں راہزن سے پالے کہاں پڑے |
معلومات