شیخ جی شاید نصیحت کو مان لوں |
ہو مزاجِ عاشقانہ، پھر کیا کریں ؟ |
پوچھتے ہیں، ان کی گلی جاتے ہو کیوں ؟ |
اُف اداۓ دلبرانہ ، پھر کیا کریں ؟ |
خوبی خامی جانتا ہوں پر عشق ہے |
حُسن اس کا زاہدانہ ، پھر کیا کریں؟ |
عشق کا غوطہ ، کہاں جاں بخشے گا یہ |
بے خودی کا شاخسانہ ، پھر کیا کریں؟ |
آج مے ہم نےبھی پی لی، کیسے بھلا؟ |
مستی کا ایسا ترانہ ، پھر کیا کریں؟ |
شہر میں بدنام ہے پر ہم سے پہ شک |
تیرا شہرِ غائبانہ، پھر کیا کریں؟ |
مست رندِ بن ملنگِ کاشف رہا |
کچھ مزاجِ شاعرانہ ، پھر کیا کریں ؟ |
--------------------- |
بحر : جدید مسدس سالم |
وزن : فاعِلاتن فاعِلاتن مستفعِلن |
شاعر: کاشف علی عبّاس |
© 2023 جملہ حقوق بحق شاعر محفوظ© |
معلومات