غفلتوں میں عمر کو گُزارا
وَقت ملنا نہیں ہے دُبارا
با قسم یہ کہا ہے خُدا نے
دیکھ اِنساں تُو اپنا خَسارا
جو چَلا لے کے اِیماں سَلامت
مِل گیا ہے اُسی کو کِنارا
نیک اَعمال جس نے کیے ہیں
پائے گا رحمتوں کا اِشارا
صَبر والے چلے راہِ حَق پے
منزِلوں نے اُنہی کو پُکارا
آخرت بھی اُسی کی ہے بہتر
زندگی کو ہے جِس نے سَنوارا
یا اِلٰہی یہ توفیق دیدے
"عَصر" منشور بس ہو ہَمارا

12