زندگی ہے کہ گھٹتی جاتی ہے |
آتشِ عشق بڑھتی جاتی ہے |
ایک دنیا ٹھہر کے دیکھتی ہے |
اِک حَسیں لڑکی چلتی جاتی ہے |
ہے تِرے انتظار میں کوئی |
گھر چلو شام ڈھلتی جاتی ہے |
اب یہاں سے کہیں نہ جانا تم |
کہ طبیعت بگڑتی جاتی ہے |
آ گئے اُن کے آستانے پر |
زندگی اب سنورتی جاتی ہے |
دور مجھ سے وہ کیا ہوا شاہدؔ |
شہ رگِ جان کٹتی جاتی ہے |
کچھ نہ کچھ اب تو کیجیے شاہدؔ |
زندگی ہے گزرتی جاتی ہے |
معلومات