مرے دل میں رہے یاد مدینہ یا رسول اللہ
مُجھے مل جاۓ جینے کا قرینہ یا رسول اللہ
چراغِ عشق جلتا ہے ضمیرِ جاں کے گوشے میں
تمہاری یاد سے روشن ہے سینہ یا رسول ﷺاللہ
غمِ دنیا مٹاتے ہیں تری نسبت کے جلوے سب
سکونِ قلب کا ہیں یہ خزینہ یا رسول ﷺاللہ
تمہارے نور سے ہی کل جہاں یہ جگمگاتے ہیں
مرا دل بھی بنا دو اک نگینہ یا رسول ﷺ اللہ
مودت آل کی عتیق عاجز کو عطا کیجئے
عطا ہو آل کا پیارا سفینہ یا رسول الله

0
4