بہت تکلیف دیتی ہے یہ تنہائی دسمبر میں |
نہیں ہوتی کہیں کوئی بھی شنوائی دسمبر میں |
محبت میں جو گہرائی نصیبوں میں ہمارے ہے |
بہت بے چین کرتی ہے وہ گہرائی دسمبر میں |
ارادہ ہے محبت کا مگر سردی ہے زوروں کی |
محبت جس سے کرنی ہے وہ ٹھٹھرائی دسمبر میں |
کتابوں میں یہ لکھا ہے محبت ایک نعمت ہے |
یہ نعمت ہم نے کتنی بار ہے پائی دسمبر میں |
محبت ہم بھی کرتے تھے محبت وہ بھی کرتی تھی |
محبت کا جو پیکر تھی وہ شرمائی دسمبر میں |
محبت کی وہ دیوانی وہ جذبوں کی فراوانی |
محبت سے جو ڈرتی تھی وہ پچھتائی دسمبر میں |
کتابوں میں پڑھا ہم نے بزرگوں سے سنا ہم نے |
محبت بھی عبادت ہے جو دہرائی دسمبر میں |
GMKHAN |
معلومات