خدا کو وہ ہی لوگ لگتے ہیں پیارے
جو عشقِ محمد میں تن من کو وارے
خدا کی قسم آندھیاں روک لے گا
جو دن رات احمد محمد پکارے
مدینے سے بخشش کا فرمان آئے
جو سنت پہ رہتے ہوئے دن گزارے
مدینے کی گلیوں۔ پہ قربان جاؤں
جنت سے بہتر ہیں جن کے نظارے
صحابہ پہ قربان۔ جاؤں میں دل سے
وہ سارے ہدایت کے تارے ہمارے
کرم۔ ہو عتیق اپنے پر یا نبی جی
میں پھر آکے دیکھوں وہ نوری نظارے

0
86