کتنا اچھا لگے گا اگر کاش ہم سرورِ انبیا کے نگر جائیں گے |
ہم خطاکار ہیں پر وہاں جانے سے ہم کو امید ہے ہم سنور جائیں گے |
پہلے چومیں گے کعبے کی دیوار کو بعد اس کے نظر کو اٹھاتے ہوۓ |
روضۂِ مصطفے دیکھتے دیکھتے بالیقیں ہم خوشی سے ہی مرجائیں گے |
مصطفے بس ہماری تمنا یہ ہے حشر میں اک نظر ہم پے بھی کیجے گا |
آپ سے ہیں ہمارے سبھی واسطے آپ کو چھوڑکر ہم کدھر جائیں گے |
ان کا ہوگا ٹھکانا جہنم میں اور ان پے اتر یگی لعنت خدا کی سدا |
پھیڑ کر منھ قسم سے اگر کوئی بھی دین خیرالوریٰ چھوڑ کر جائیں گے |
ظالموں کےستم سےنہ ہرگز ڈرو ان سےنپٹیں گے اللہ ہی وقت آنےدو |
بس توکل کرو اپنے اللہ پر یہ مصائب یقیناً کذر جائیں گے |
رب جو بلواکے پوچھیں گے جنت میں یہ تو کدھر جانا چاہے گا یونسؔ بتا |
ہم کہیں گے جدھرپیارےحسان ہیں آج ہم بھی خدایا ادھر جائیں گے |
معلومات