اے رضا روحِ رواں کر دو کرم |
اے طبیبِ غمزدہ کر دو کرم |
ہوں ترے دربار کا ادنی گدا |
رحمتِ نورِ خدا کر دو کرم |
عشقِ رب سے دل مرا جل جائے اب |
ہے یہ میری التجا کر دو کرم |
عشقِ ذاتِ مصطفی ﷺ اب ہو عطا |
عاشقِ خیر الورٰی ﷺ کر دو کرم |
اے رضا اے نائبِ غوث الورٰی |
دل کو دے دو اب جلا کر دو کرم |
با خدا تم ہی ہو میرے پاسباں |
المدد یا پیشوا کر دو کرم |
دل میں میرے الفتِ دنیا رچی |
یا حبیبی جانفزا کردو کرم |
پھر ہے ارمانِ مدینہ اب مجھے |
لے چلو پھر مجھ کو طابہ کر دو کرم |
نور تیرے در سے بے حد دور ہے |
اس کو اب تم لو بلا کر دو کرم |
سگ رضا نور علی عطاری رضوی |
21 مئی 2023 |
1 ذوالقعدہ 1444ھ |
معلومات