| یہ ہنر بھی ہمیں سکھا جاؤ |
| کیسے بھولیں تمہیں بتا جاؤ |
| دل کی شاخوں پہ رقص کرتی ہوئی |
| یادوں کی تتلیاں اڑا جاؤ |
| نیم وحشی زمانہ کہتا ہے |
| آؤ! پورا مجھے بنا جاؤ |
| آئینہ روز مجھ سے کہتا ہے |
| اس کی صورت مجھے دکھا جاؤ |
| ایک مدت سے گم شدہ ہوں میں |
| مجھ کو مجھ سے ذرا ملا جاؤ |
| زندگی زندگی سی ہو جائے |
| تم اگر زندگی میں آجاؤ |
| شاعری سے تمھیں ہے دل چسپی؟ |
| آؤ ! ہم کو غزل سنا جاؤ |
معلومات