مزاحیہ غزل نمبر 19 |
ہوگئی میری لڑائی عید پر |
بن گیا میں بھی قصائی عید پر |
میں بھلا انکار کر سکتا تھا کیا |
گوشت رکھوانے وہ آئ عید پر |
ہڈیوں سے بھر گیا میرا فریج |
ایک بھی بوٹی نہ آئ عید پر |
شوق تھا بکرے کو برگر کا مگر |
قلفی بھی اس کو کھلائی عید پر |
کورمہ قیمہ چکن تکہ سحر |
یہ نہ تھے قسمت میں بھائی عید پر |
شاعر زاہد الرحمن سحر |
معلومات