| بغیر مانگے ہی ایمان مل گیا ہے ہمیں |
| نبیؐ کے صدقہ اہم رتبہ بھی رہا ہے ہمیں |
| کئی کئی دنوں کے فاقہ چلتے آپؐ کے گھر |
| ہو ادا شکر بھی ایسا سبق دیا ہے ہمیں |
| مکان سیدھا و سادہ حضورؐ نے بنایا |
| عمل سے سادگی کا درس سیکھنا ہے ہمیں |
| کھجور کے پتے ہی بسترا و بچھونا بنے |
| محمدؐ مجتبیٰ پر جان وارنا ہے ہمیں |
| سکون دل بھی ہے ناصؔر ضروری زندگی میں |
| سنت و حدیث کی باتیں بھی ماننا ہے ہمیں |
معلومات