ترا ہی درد میٹھا ہے
زمانے بھر کا تیکھا ہے
دھنک ہے اوڑھنی تیری
مرا ہر رنگ پھیکا ہے
تمہاری دھوپ ہے اجلی
میرا موسم ہی بھیگا ہے
محبت کی کتابوں سے
بدلنا ہم نے سیکھا ہے
بڑی خاموشیاں لے کر
مسلسل ہم نے چیخا ہے
تری کج زلف پہ آیا
مرا دل کتنا سیدھا ہے
کسی کے ہجر میں شؔیدا
یہ جینا بھی کیا جینا ہے

0
6