ہم جب عشق کے مارے ہوتے
چاند کے گرد ستارے ہوتے
تن من آپ پہ وارے ہوتے
تخت و تاج ہمارے ہوتے
ہوتا پیارے نبی سے رشتہ
کیوں ہم غم کے مارے ہوتے
ان پہ فدا سر کرتے اپنا
کاش نصیب ہمارے ہوتے
ان کی گلی کی ملتی گدائی
کیسے گرد شرارے ہوتے
دل ہوتا جو ان پر شیدا
ہم ان کے مہ پارے ہوتے
ارشد بن کر ان کے بردے
واری ناز ہمارے ہوتے

1
181
یہ ویب سائٹ
ادب کے فروغ کے لیے ایک مشعل راہ ہے بہت کچھ سیکھنے سکھانے کو ملتا ہے

0