راستی پہچان ہونی چاہیے
صورتِ ایمان ہونی چاہیے
صبحِ نو تخلیق کرنے کے لئے
مشعلِ عرفان ہونی چاہیے
پارسا ہونے سے پہلے سوچ لے
خصلتِ انسان ہونی چاہیے
تُم ہٹا دو گے پہاڑوں کو مگر
قُوَّتِ ایمان ہونی چاہیے
وقت آئے گر کبھی اِس دیس پر
جان یہ قربان ہونی چاہیے
سوچ میں رکھنا ہمیشہ رفعتیں
زندگی ذی شان ہونی چاہیے
گفتگو جاویدؔ بنتی ہے حسیں
نظم خوش الحان ہونی چاہیے

193