| دل میں نئے ارمان لے کے آئے ہیں |
| اس زندگی میں جان لے کے آئے ہیں |
| ویران سی تھی زندگی میرے خدا |
| ہر طرح کے امکان لے کے آئے ہیں |
| اٹھ کر تری محفل سے جب بھی آئے ہیں |
| الزام اور بہتان لے کے آئے ہیں |
| سب نے بنایا ہے یہاں پر کچھ نہ کچھ |
| دنیا میں کیا انسان لے کے آئے ہیں |
| اولاد آدم کی ہے تو تفریق کیوں |
| سب مختلف پہچان لے کے آئے ہیں |
معلومات