| گر مسلمان مسلمان کا کاٹے گا سر |
| لوگ سوچیں گے کہ کفار ہیں ان سے بہتر |
| بات ہے ٹھیک ضروری ہے وطن کی چاہت |
| پر مجھے امن تو ہجرت سے ملا ہے آ کر |
| نفرتوں کا یہ سبق کس نے دیا ہے تم کو |
| بھائی چارے کا سبق دے کے گئے پیغمبر |
| ہے یہ مومن کا ذ مہ امن کو قائم رکھے |
| تم فقط نام کے مومن ہو تو پھیلاؤ شر |
| کوئی بیمار ہو گر ان کو ستانے والا |
| آپ جاتے تھے عیادت کے لیے اس کے گھر |
| امتی ہو کے نبی پاک کے تم ایسے ہو |
| اب بھٹکتے ہو مگر چھوڑ کے ایسا رہبر |
| بچ بھی سکتے ہو حقیقت میں مسلمان بنو |
| وقت تھوڑا ہے مگر سوچ لو انساں بن کر |
| خوف کے سائے مری قوم پہ منڈلاتے ہیں |
| یا خدا اس پہ تو بس امن کا اب سایہ کر |
| میرے مولا تو بچا لے یہ چمن ہے پیارا |
| باغباں اس کو عطا کر کوئی جو ہو بہتر |
معلومات