کچھ سناؤ کرونا برا تو نہیں |
گر برا ہے بڑا پھر مجھے اے مرے |
دل ربا سن ذرا |
یہ کرونا کہاں |
ساتھ دنیا یہاں |
ماں محبّت وفا |
ہر مرض کی دوا |
جان و دل، مال و زر |
یاں برادر ،پدر |
ہے یہاں سب مگر |
زندگی مختصر |
ہے یہاں سے وہاں کا سفر |
مختصر ،مختصر |
ایک دن آئے گا |
دھوپ چھٹ جائے گی |
ابر چھا جائیں گے |
کر یاد وہ جہاں |
تو اکیلا وہاں |
آس کوئی نہیں |
ساتھ کوئی نہیں |
ہر محبّت خفا ،ہر مرض ہر سزا |
جان و دل، مال وزر |
ہیں کدھر ، ہیں کدھر |
وہ برادر ،پدر |
ہیں کدھر، ہیں کدھر |
اک وبا سے جو تم اس قدر ہو ڈرے |
"کتنا ڈرنا خدا سے تمھیں چاہیے "۔ |
معلومات