سید انبیاؐ کی نبوت بدیع
ہے رسولوں میں تاجؐ رسالت بدیع
آپؐ نے پائی شان امامت بدیع
اسری میں مصطفیؐ کی ضیافت بدیع
کفر و الحاد کی شمع بجھنے لگی
آمنہ کے ہوئی گھر ولادتؐ بدیع
کارواں میں کبھی رہتے آگے نہ تھے
سرور سروراںؐ کی امارت بدیع
چاند پر چاند گزرے نہ چولھا جلا
سہ کے فاقوں پہ فاقے قناعتؐ بدیع
رات بھر محو سجدہ رکوع و قیام
تا ورم پاؤں تھکتے خشیتؐ بدیع
درس اسوہؐ سے ناصؔر ملا سادگی
پیارے آقاؐ نے چھوڑی ہے سیرتؐ بدیع

0
5