بس ترے خواب دیکھے اچھی نیند
میرے تن میں بسی ہے سچی نیند
اپنی دھڑکن سے آنکھ کُھل جائے
دیکھو کتنی ہے میری کچی نیند
میری آنکھوں کو یوں ستانے آئے
جیسے کوئی ہو چھوٹی بچی نیند
نیند میری کمائی ہے اور یوں
تیرے خوابوں پہ میں نے خرچی نیند
سوچتا جاؤں سوتا جاؤں اور
پڑھتا جاؤں ہو جیسے پرچی نیند
کامران

0
9