اب کے قسمت میں جو بھی میرے ہیں |
مجھ کو لگتا ہے خواب تیرے ہیں |
میرے حالات بھی عجب یارو! |
چاندنی رات کے اندھیرے ہیں |
کہکشاؤں کے خواب دیکھو گے |
ایسے بسنے نہیں بسیرے ہیں |
تیرگی رات بھر تڑپتی تھی |
آنے والے نئے سویرے ہیں |
وہی بے لوث سے جو جذبے تھے |
آرزو نے وہ آن گھیرے ہیں |
تم جلا ڈالو اس وطن کو اب |
دشمنوں کے یہاں پہ ڈیرے ہیں |
یہ جو عاشق بنے سے پھرتے ہیں |
سب کے سب فصلی سے بٹیرے ہیں |
معلومات