یہ کیسا جشن ہے یہاں یہ کیسا اہتمام ہے
کہ خوف و وہم کو دیا گیا بڑا مقام ہے
جو مر گئے کہاں پلٹ کے وہ زمیں پہ آ سکیں
یہ قصّے ہیں کہانیوں کا جھوٹی کوئی نام ہے
نہ روحیں جا کے پھر کہیں جہاں میں لوٹ آتی ہیں
یہ وہم و خواب ہیں سبھی کوئی خیالِ خام ہے
کبھی نہ جادو ؤں سے کائنات پر اثر ہوا
کہ پیچھے ہر طلسم کے چھپا کوئی نظام ہے
یہ بھوت جن پرِیت سب گھڑی گئیں کہانیاں
یہ دجل کا روبار ہے فریب جعلِ عام ہے
ہے جن کہ جو چھپا رہے نہ آنکھ سے دکھائی دے
یہ سوچو علم و فہم سے جنوں کا کیا مقام ہے
کہیں پہاڑ میں رہیں کہیں ہیں سانپ رینگتے
ہیں کیڑے جو نہاں سبھی یہ ان کا بھی تو نام ہے
نہ آدمی پہ قبضہ کوئی جن کبھی ہے کر سکے
کہا گیا مریض کو کہ جن کا یاں قیام ہے
خدا کی ذات پر رکھو یقیں ہر ایک حال میں
اسی کے ذکر سے ملے سدا سکونِ تام ہے
ہے لازمی بچا کے خود کو رکھ ہر ایک شرک سے
کہ وحدتِ خدا ہی اصل دین کا پیام ہے
لیا جو کام عقل سے شعور کا دیا جلے
خرد کے روبرو کہاں جہالتوں کا کام ہے
ہے طارِق اُس کا مدّعا سبھی ہوں شرک سے رہا
خدا کی بندگی میں بیتی زندگی تمام ہے

0
9