| ویسے بھی تو بیٹھنا بےکار ہوتا ہے میاں |
| ہونے دینا چاہئے گر پیار ہوتا ہے میاں |
| پھول بھی ترتیب میں رکھے ہوئے اچھے لگیں |
| کچھ نمائش کا بھی تو معیار ہوتا ہے میاں |
| یار آئے تو خبر ہوتی نہیں لاہور کو |
| اپنے گاؤں میں تو یہ تہوار ہوتا ہے میاں |
| بات کہنے کے لئے اور بات سننے کے لئے |
| آدمی کو آدمی درکار ہوتا ہے میاں |
| آپ مانگیں اور دل پہلو میں پیوستہ رہے؟ |
| آپ کو، ہم سے بھلا انکار ہوتا ہے میاں |
معلومات