عبادتوں میں بھی اجرت ہے کیا کیا جائے |
عجیب رنگ عبادت ہے کیا کیا جائے |
عروج ہمکو میسر نہیں زمانے سے |
عجیب قوم کی حالت ہے کیا کیا جائے |
لگا ہے جس کو زمانہ قریب لانے میں |
ہمیں بھی اس سے محبت ہے کیا کیا جائے |
سبھی کو جانا وہیں ہے جہاں سے آۓ ہیں |
یہ چند روز کی مہلت ہے کیا کیا جائے |
ذلیل ہمکو کیا ہے اسی بھکاری نے |
اسی کی ہم پے حکومت ہے کیا کیا جائے |
فریب دے کے ترا جسم جیت سکتا ہوں |
مگر خلاف شریعت ہے کیا کیا جائے |
معلومات