زوق آسودگی کار سبب تک پہنچے
رہ گزر ہے وہی جو کُوئے طرب تک پہنچے
عشق پھر عشق ہے پَیرایَہ اظہار نہیں
کام یہ جذبہ دل کا ہے طلب تک پہنچے
غیر معلوم سے حالات میں ہے شمع حیات
جانے کیا حال گزر جائے لو جب تک پہنچے
ہم سے شاعر کا تو غصہ ہے فقط کاغذ تک
غصہ شاہ تو نہیں ہے جو غَضَب تک پہنچے

0
44