| مان لیجے جناب تھی ہی نہیں |
| آپ کی آب و تاب تھی ہی نہیں |
| آنکھ تھی، جم کے ایستادہ تھی |
| مے کدے میں شراب تھی ہی نہیں |
| اس کو بس تھوڑی سی محبت تھی |
| درجنوں کے حساب تھی ہی نہیں |
| وہ جو لکھتا ہے لکھنے والوں پر |
| اس کی اپنی کتاب تھی ہی نہیں |
| کس طرح اُس سے بچ نکلتے؟ وہ |
| قابل_ اجتناب تھی ہی نہیں |
معلومات