غوثِ اعظم سنو عرض میری سنو
ہو پریشاں مدد ۔ عرض میری سنو
تم لگاتے ہو ڈوبوں کی نییا کنار
مجھ کو بھی دو مدد عرض میری سنو
مرتبہ آپ کا سلسلہ آپ کا
جاری ہو تا ابد عرض میری سنو
مشکلوں میں پھنسا ہے یہ سائل ترا
کوئی ان کی نا حد عرض میری سنو
دل میں عشق نبی اور خوف خدا
دو بدل خال و خد عرض میری سنو
واسطہ مولا حیدر کا حسنین کا
مجھ کو کر نا نہ رد عرض میری سنو
جذبہ حسن عبادت کا بڑھتا رہے
خوب ہو شد و مد عرض میری سنو
دو دعا یہ مجھے جاؤں ایمان پر
چمکے میری لحد۔ عرض میری سنو
قادری سارے ہر دم مہکتے رہیں
سب پہ ہو تیرا ید عرض میری سنو
تیرا خادم ہے ذیشان یا مرشدی
اس کو دے دو سند عرض میری سنو

0
180