| یہاں بزدل لوگوں کو کام سب ہموار ملتے ہیں | 
| یہ ہمت والوں کو ہی راستے دشوار ملتے ہیں | 
| کہی ہے بات سچ دنیا نے دل بھی مانتا ہے وہ | 
| بڑے ہوں جو ارادے تو بڑے کردار ملتے ہیں | 
| ہمیشہ یہ نظر رکھتے ہیں اپنی ایک منزل پر | 
| منافق لوگ رستے میں انھیں ہر بار ملتے ہیں | 
| خدا کی رحمتوں سے ہیں یہاں موجود کچھ بندے | 
| مصیبت میں مجھے اور آپ کو تیار ملتے ہیں | 
| مجھے معلوم ہیں سب راز چہروں میں چھپے ہیں جو | 
| بہت کم تیرے جیسے لوگوں میں معیار ملتے ہیں | 
    
معلومات