ڈنکا عُلیٰ دہر میں سرکار آپ کا
دیتا دلی مرادیں دربار آپ کا
آنکھوں میں اک تڑپ ہے اور دل میں آرزو
مانگے یہ بردہ جانم دیدار آپ کا
کونین کے مسیحا فضل و کرم کریں
میں پیار مانگوں دائم دلدار آپ کا
محشر میں اس کو آقا ایسے نہ چھوڑنا
اونچی کرے ندائیں حب دار آپ کا
پیاری نظر اے آقا مشکل کشا بنے
بردہ رہا خطا سے بیمار آپ کا
نبیوں کے یا حبیبی ہیں آپ پیشوا
اعلیٰ مقام سب سے سرکار آپ کا
جبریل اِذن مانگیں جب گھر میں آئیں وہ
عزت کو زینتیں دے کردار آپ کا
محمود پیارے در پر مانگے شفاعتیں
جیسا بھی ہے مگر ہے مختار آپ کا

0
5