مرے مرشد نے مجھ سے یہ کہا تھا تم
حفاظت کے لئے اپنی
سمجھ کر ، پڑھ کے چاروں قل
انہیں سینے پہ اپنے پھونک دینا جب
نظر آئے دُھواں کوئی
کہیں جلنے کی بُو آئے
سمجھ لینا
حفاظت کی ضرورت بڑھ گئی ہے اب
نظر تم پر حسد کی پڑ گئی ہے اب
تو پڑھنا آیت الکرسی
اسے پھر پھونک لینا اپنے ہاتھوں پر
انہی ہاتھوں کو تم اپنے
بدن پر پھیر لینا ، پھر دعا کرنا
خدا تم کو رکھے اپنی اماں میں اور
شریروں سے بچائے ہر قدم پر ہی
مگر یہ آیتہ الکرسی
حفاظت کر نہیں سکتی
اگر ایمان ہی میرا
ہے کچا ، اُس کی ہستی پر
ذرا بھی نا مکمّل ہے
خدا ہر چیز پر قادر
حفاظت کے وہ قابل ہے
وہ اس کو مار دیتا ہے
اگر شیطاں مقابل ہے
مرا ایمان ہے اُس پر
فدا یہ جان ہے اُس پر
خدا رکھے حفاظت میں
ہمیشہ میرے مرشد کو
اسے عمرِ خضر دے کام کرنے کو
مرادیں اس کی پوری ہوں
ہر اک امّید بر آئے
دعاؤں کے ثمر لائے

0
17